صد سالہ جمعیت عالمی کانفرنس پر سب کی نظریں لگی ہوئی ہیں، یہ عالمی اجتماع سیاست کا رخ بدل دیگی ، کانفرنس میں ایک کروڑ سے زائد لوگوں کی شرکت یقینی بنا کر یہ ثابت کردینگے کہ جے یو آئی ہی اس خطے کی واحد سیاسی و مذہبی قوت ہے

جمعیت علماء اسلام (ف)کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن کی وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو

ہفتہ 21 جنوری 2017 19:39

صد سالہ جمعیت عالمی کانفرنس پر سب کی نظریں لگی ہوئی ہیں، یہ عالمی اجتماع ..
مدینہ منورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) جمعیت علماء اسلام (ف)کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ صد سالہ جمعیت عالمی کانفرنس پر سب کی نظریں لگی ہوئی ہے اور یہ عالمی اجتماع سیاست کا رخ بدل دیگی اور یہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایک سنگ میل ثابت ہوگی اور اس کانفرنس میں تقریباً اک کروڑ سے زائد عوام کی شرکت یقینی بنا کر یہ ثابت کردینگے کہ جے یو آئی ہی اس خطے کی واحد سیاسی و مذہبی قوت ہے جو قوم کو مسائل اور مصائب کے انبار سے باہر نکال سکتی ہے نیز 7,8,9اپریل کو جمعیت علماء اسلام کے سو سال پورے ہونے پر پارٹی رائل ہومز سٹی اضاخیل نوشہرہ کے پی کے میں صد سالہ خدمات جمعیت کانفرنس منعقد کر رہی ہے جسمیں پاکستان سمیت دنیا بھر سے جید علماء کرام اور بین الاقوامی رہنما سمیت امام کعبہ خصوصی طور پر شرکت کرینگے ۔

(جاری ہے)

وہ مدینہ منورہ میں منطقہ شرقیہ الدمام سعودی عرب کے نائب امیر قاری امیر نواب اخوند پر مشتمل ایک خصوصی وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ اس عالمی کانفرنس میں امت مسلمہ کے زوال و عروج اور علماء ہند کا شاندار ماضی پر سنجیدگی سے غور کیا جائیگا اور جدید و قدیم علوم کے ماہرین اپنے خصوصی مقالات پیش کرینگے لہٰذا اس اہم فریضہ اور عالمی اجتماع کو کامیاب بنانا ہم سب کی اولین فرض ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ آجکل پوری انسانیت خصوصاً مسلمہ مصائب ومشکلات میں مبتلا نظر آرہی ہے برما وشام سمیت دیگر مسلم ممالک میں مسلمانوں پر جاری مظالم دیکھ کر دل خون کے انسو رو رہا ہے انشاء اللہ نتائج کے لحاظ سے صد سالہ یوم تاسیس جمعیت عالمی کانفرنس ایک البیلی کانفرنس ہوگی ۔ اس کانفرنس میں مسلمانوں کی مظلومیت کو بھی تفصیل سے بیان کیا جائیگا ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک و اسلام کی بقاء وسلامتی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ہم دیا ر غیر ( بیرون ملک ) میں بھی کارکنوں کی عقیدت ومحبت و قربانیوں اور جذبہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں نیز جے یو آئی واحد پارٹی ہے جو ملکی مفاد اور اسلام کی بقاء کی جنگ لڑرہی ہے اسی علماء کرام کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے لہٰذا ضرورت اس بات کی ہے کہ امت مسلمہ متحدہو کر یک جان بنے اور اللہ تعالیٰ کی رضا مندی کا طریقہ قوم احتیار کریں جبکہ صد سالہ یوم تاسیس جمعیت کانفرنس کی کامیابی کیلئے بھر پور تیاری مہم شروع کیجائے اسی میں پوری قوم کی سلامتی اور فائدہ ہے

متعلقہ عنوان :