حکومت کیخلاف تیر کمان سے نکل چکا ہے‘ اب جلد قوم کونوازاورشہبازشریف سے چھٹکارے کی خبرملے گی‘حکمران اپنے مفادات کو تحفظ دے رہے ہیں‘غریب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہی ہے

تحریک انصاف کے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی رائے حسن نواز کا بیان

ہفتہ 21 جنوری 2017 19:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) تحریک انصاف کے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی رائے حسن نواز نے کہا ہے کہ حکومت کیخلاف تیر کمان سے نکل چکا ہے‘ اب جلد قوم کونوازاورشہبازشریف سے چھٹکارے کی خبرملے گی۔حکمران اپنے مفادات کو تحفظ دے رہے ہیں۔غریب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہی ہے۔مسلم لیگ ن کی حکومت مہنگائی کو فروغ دیتی ہے۔

مشرف کا دور حکومت پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی حکومتوں سے قدر بہتر تھا۔

(جاری ہے)

حکومت کی کسان دشمن پالیسی کی وجہ سے کسان رل گئے ہیں۔ ملک میں گیس ہے نہ ہی بجلی اوران بحرانوں کی وجہ سے بیروزگاری میںخطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ شریفوں کے دورحکومت میں برآمدات میںنمایاں کمی ہوئی ہے ، یہ حکمران ہمیشہ مہنگائی کوہی فروغ دیتے ہیں۔ ہر فصل مہنگی ہے، حکومت صرف انڈے اور مرٖغی کے چکر میں لگی ہوئی ہے، ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر کوئی بولنے والا نہیں، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے انڈسٹری بند ہو رہی ہے، اگر حکمران زرداری کے شروع کئے پاک ایران گیس پائپ لائن کو مکمل ہونے دیتے تو آج ملک میں بحران نہ ہوتا۔