ٹرمپ اپنی اہلیہ کو پیچھے بھول گئے، اوباما نے انہیں سکھایا کہ خواتین کے ساتھ کیسا برتاؤ کرنا چاہیئے،لگتا ہے میلانیہ ٹرمپ کا تحفہ، مشعل اوباما کو کچھ زیادہ پسند نہیں آیا،ہیلری ڈونلڈ کی حلف برداری کی تقریب میں جادو گرنی بن کر آئی ہیں

ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری سے متعلق سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے

ہفتہ 21 جنوری 2017 19:45

ٹرمپ اپنی اہلیہ کو پیچھے بھول گئے، اوباما نے انہیں سکھایا کہ خواتین ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) امریکی صد ر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری سے متعلق سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعہ 20 جنوری کو ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 45 ویں صدر منتخب ہوگئے، ان کی حلف برداری کی تقریب کے موقع پر کئی نامور شخصیات وہاں موجود رہیں، تاہم سوشل میڈیا پر لوگوں نے اس تقریب کی کچھ اور ہی منظر کشی کی۔

اس تقریب کے آغاز سے اختتام تک سوشل میڈیا پر لوگوں نے ہر جذبے، غلطی اور دلچسپ لمحات پر اپنے تبصرے دینا شروع کردیئے۔ایک صارف نے کہا کہ ٹرمپ اپنی اہلیہ کو پیچھے بھول گئے، اوباما نے انہیں سکھایا کہ خواتین کے ساتھ کیسا برتاؤ کرنا چاہیئے۔ایک خاتون کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ نے اس موقع پر بھی مشعل اوباما کی نقل کی۔

(جاری ہے)

کسی نے کہا کہ لگتا ہے میلانیہ ٹرمپ کا تحفہ، مشعل اوباما کو کچھ زیادہ پسند نہیں آیا'۔

ایک صارف نے ہلیری کلنٹن کی غصہ والی تصویر شیئر کرکے لکھا، 'ہلیری، ڈونلڈ کی حلف برداری کی تقریب میں جادو گرنی بن کر آئی ہیں۔کسی نے کہا ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کو سن کر ایسا محسوس ہوا جیسے انہیں جرمن زبان میں بات کرنی چاہیے تھی۔جبکہ کسی کا کہنا تھا 'جب بھی میں ٹرمپ کے خطاب میں کچھ نیا سنتا مجھے کوئی خوفناک کہانی یاد آجاتی'۔ایک صارف نے ٹرمپ کے خطاب کو فلم 'بیٹ مین' کے ولن کے ایک جملے کی نقل کہا۔کسی نے لکھا 'جہاں آج کچھ لوگ دکھی ہیں، وہیں کچھ پلاسٹک کی تھیلی سے کھیلنا پسند کررہے ہیں'۔ایک صارف نے مشعل اوباما کے عجیب و غریب جذبات کی ویڈیو شیئر کرکے لکھا 'میں آپ کو سمجھ سکتا ہوں'۔کچھ لوگوں نے میلانیہ اور ٹرمپ کے پہلے ڈانس کا بھی مذاق اڑایا۔