امریکی میڈیا نے ٹرمپ کی افتتاحی تقریر مایوس کن قرار دیدی

ہفتہ 21 جنوری 2017 19:45

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) امریکی میڈیا نے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی افتتاحی تقریر کو غیر واضح اور مایوس کن قرار دیدیا۔امریکی میڈیا کے مطابق نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز صدارت کا حلف اٹھانے کے بعد مختصر خطاب کیا جو مایوس کن تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب ختم ہوتے ہی سوشل میڈیا اور دیگر میڈیا گروپس نے صدر ٹرمپ کی تقریر کو غیر واضح اور مایوس کن قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر اپنے ردعمل میں میڈیا سے وابستہ افراد کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں گزشتہ انتظامیہ کی مذمت کی اور متوسط امریکیوں کے حوالے سے مایوس کن مستقبل کی بات کی ہے۔ ٹرمپ کی تقریر سے واشنگٹن کو ایک دھچکا لگا ہے۔ٹرمپ نے اپنی پہلی تقریر میں دھمکی آمیز لہجہ اختیار کیا جبکہ بعض میڈیا افراد کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کا انداز حاکمانہ تھا جبکہ کچھ نے ان کے انداز کو فلمی ولن کی طرح قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :