پنجاب بھر کی ٹیکسٹائل ملوں میں آر ایل این جی گیس پر اضافی لاگت کی وصولی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا

ہفتہ 21 جنوری 2017 19:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) پنجاب بھر کی ٹیکسٹائل ملوں میں آر ایل این جی گیس پر اضافی لاگت کی وصولی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کالونی ٹیکسٹائل مل سمیت دیگر 37 ٹیکسٹائل مل مالکان کی جانب سے میاں محمود الرشید ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی درخواست میں آر ایل این جی گیس پر اضافی لاگت کی وصولی کو ٹیکسٹائل انڈسٹری کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت کی یہ پالیسی ہے کہ آر ایل این جی گیس پنجاب کی ٹیکسٹائل انڈسٹری استعمال کرے گی لیکن حکومت مل مالکان کے ساتھ امتیازی سلوک برت رہی ہے۔

درخواست میں عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ آر ایل این جی گیس پر اضافی لاگت کی وصولی کو کالعدم قرار دیا جائے اور وصول کردہ اضافی لاگت ٹیکسٹائل انڈسٹری کو واپس دلائی جائے کیونکہ ٹیکسٹائل ملز مالکان پہلے ہی گیس کی لاگت ادا کررہے ہیں#/s