لاہور، میو ہسپتال میں غیر رجسٹرڈ سٹنٹ لوگوں میں ڈالنے کا معاملہ

ایف آئی اے نے انکوائری کی ابتدائی رپورٹ چیف جسٹس کو ارسال کردی

ہفتہ 21 جنوری 2017 19:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) ایف آئی اے نے میو ہسپتال لاہور میں غیر رجسٹرڈ سٹنٹ لوگوں میں ڈالنے کے معاملہ کی انکوائری کی ابتدائی رپورٹ چیف جسٹس آف پاکستان کو ارسال کردی ہے۔ ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میو ہسپتال میں غیر رجسٹرڈ سٹنٹ ہسپتال کے ڈاکٹر ثاقب شفیع اور دیگر عملہ کی نگرانی میں فروخت کئے جاتے تھے۔

(جاری ہے)

چھاپے کے وقت غیرمتعلقہ افراد بھی آپریشن تھیٹر میں پائے گئے جو تھیٹر میں سٹنٹس کی فروخت کے لئے موجود تھے۔ چھاپے کے دوران مہنگے داموں سٹنٹ فروخت کرنے والے کوئی لائسنس نہ دکھا سکے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایف آئی آر کے اندراج کے لئے کیس ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو بھجوا دیا گیا ہے۔ میو ہسپتال اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو ہسپتال سے قبضے میں لئے گئے سٹنٹس کے بارے میں ریکارڈ دینے کے لئے سمن بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔ واضح رہے کہ غیر رجسٹرڈ سٹنٹس کی فروخت کا چیف جسٹس آف پاکستان نے ازخود نوٹس لیا تھا۔ (قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :