کلر سیداں، شادی تقریب میں غیر معیاری کھانا کھانے سے بچے سمیت2 افراد جاں بحق،81 کی حالت غیر

ہفتہ 21 جنوری 2017 19:54

کلرسیداں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) کلرسیداں شادی کی تقریب میں غیر معیاری کھانا کھانے سے بچے سمیت 2افراد جاں بحق جبکہ81مزید کی حالت خراب ہو گئی جنہیں طبعی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں پہنچا دیا گیا، ہفتہ کے روز کلرسیداں میں شادی ولیمے کی تقریب غیر معیاری کھانا کھانے سے ایک بچہ اور خاتون موقع پر جاں بحق ہو گئی، جبکہ مزید 81افراد کو تشویشناک حالت میں طبعی امداد فراہم کرنے کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں پر انکو طبعی امداد فراہم کی جارہی ہے، واقع کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ وقار)

متعلقہ عنوان :