محمدنبی کی عمدہ باؤلنگ اور محمدشہزاد کی ناقابل شکست نصف سنچری

آئرلینڈ ناکام، افغانستان نے ڈیزرٹ ٹی ٹونٹی چیلنج کپ جیت لیا

ہفتہ 21 جنوری 2017 20:06

محمدنبی کی عمدہ باؤلنگ اور محمدشہزاد کی ناقابل شکست نصف سنچری
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) محمدنبی کی عمدہ باؤلنگ اور محمدشہزاد کی ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت افغانستان نے آئرلینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے ہرا کر ڈیزرٹ ٹی ٹونٹی چیلنج کپ جیت لیا، فاتح ٹیم نے 72 رنز کا آسان ہدف 7.5 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے پورا کیا، شہزاد 52 اور کپتان نوروز مینگل 17 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

محمدنبی میچ اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

(جاری ہے)

دبئی میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں آئرلینڈ کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 13.2 اوورز میں 71 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، افغانستان کے باؤلرز کی نپی تلی باؤلنگ کے سامنے آئرش بلے باز زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوتے رہے، 9 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے، پال سٹرلنگ 17 اور گریگ تھامسن 10 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمدنبی نے 4 جبکہ امیرحمزہ، فریداحمد اور کریم جنت نے دو، دو وکٹیں لیں، جواب میں افغانستان کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 8ویں اوور کی پانچویں گیند پر بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا، شہزاد 52 اور مینگل 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔۔