نین عابدی پاکستان کی پہلی شادی شدہ کرکٹر بن گئی

ہفتہ 21 جنوری 2017 20:06

نین عابدی پاکستان کی پہلی شادی شدہ کرکٹر بن گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) پاکستان کیلئے پہلی ففٹی کرنے والی نین عابدی اب پہلی شادی شدہ خاتون کرکٹر بھی بن گئی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں نین عابدی کا کہنا تھا کہ نئے جذبے کے ساتھ قومی کیمپ جوائن کرلیا ہے، شادی کی اننگز شروع کرنے کے بعد دوبارہ گراؤنڈ میں آگئی ہوں۔نین عابدی کا مزید کہنا تھا کہ مجھے سسرال والوں نے خود گراؤنڈ میں بھیجا اور کھیلنے پر اصرار کیا۔ مجھے اپنے گھر والوں کی طرف سے کافی سپورٹ حاصل ہے۔۔