ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کی سپریم کورٹ کی عمارت کے باہر کارروائی

سوشل میڈیا پر خود کو مبینہ طورپر چیف جسٹس ظاہر کرنیوالا لاء اینڈ جسٹس کمیشن کا ملازم گرفتار

ہفتہ 21 جنوری 2017 20:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے سپریم کورٹ کی عمارت کے باہر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر اپنے آپ کو چیف جسٹس آف پاکستان ظاہر کرنے والے لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے ملازم سید نعیم اطہر عباس کو گرفتار کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ہفتہ کے روز دو بجے کے قریب ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد اشرف نے اپنی دو رکنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سپریم کورٹ کی عمارت کے باہر سے سیدنعیم اطہر عباس کو حراست میں لے لیا جو کے مبینہ طور پر لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کا ملازم ہے ،میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزم کو سوشل میڈیا پر اپنے آپ کو چیف جسٹس آف پاکستان ظاہر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم سید نعیم اطہر عباس کو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پرحراست میں لے کر تحقیقات کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا جہاں پرتفتیش کا عمل جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :