سینیٹر سراج الحق اور لیاقت بلوچ کی پارہ چنار دھماکے کی شدیدمذمت

ہفتہ 21 جنوری 2017 20:38

سینیٹر سراج الحق اور لیاقت بلوچ کی پارہ چنار دھماکے کی شدیدمذمت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے پارہ چنار دھماکے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے دھماکہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے اظہار افسوس اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ۔

(جاری ہے)

سراج الحق نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ یکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے بھی پارہ چناردھماکے کی شدید مذمت اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :