Live Updates

نرسنگ کالج جنرل ہسپتال نے سالانہ امتحانات میں 100فیصد نتائج کا اعزاز برقرار رکھا

نو ہزار روپے ماہانہ رسک الاؤنس کا اعلا ن وزیر اعلی شہباز شریف کا چارج نرسوں کیلئے سال نو کا تحفہ ہے پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر غیاث النبی طیب کی پوزیشن ہولڈر طالبات اور انسٹرکٹرز کو مبارکباد

ہفتہ 21 جنوری 2017 20:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) نرسنگ کالج لاہور جنرل ہسپتال کی طالبات نے سالانہ امتحانات میں 100فیصد نتائج حاصل کر کے اپنا روایتی اعزاز برقرار رکھا ہے ۔ شاندار نتائج پر پروفیسر ڈاکٹر غیاث النبی طیب نے کامیابی حاصل کرنے والی طالبات اور ان کی انسٹرکٹرز کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نرسنگ سکولوں سے کالجوں کا درجہ پانے والے نرسنگ اداروں میں طالبات کی صلاحیتوں اور قابلیت کو پنپنے کا موقع ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی نے چارج نرسز کیلئے 9000روپے ماہانہ رسک الاؤنس کی منظوری دے کر نہ صرف نرسوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا ہے بلکہ انہیں 2017کا تحفہ دے کر ان کی اہلیت اور قابلیت کا اعتراف کیا ہے۔ حالیہ امتحانات میں فرسٹ ایئر کی فزہ خان نے پہلی ، ثمینہ حسین نے دوسری اور نایاب اصغر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

سال دوئم کی اقراء سعید ، عاصمہ شریف اور زیب النساء نے بالترتیب فرسٹ ، سیکنڈاور تھرڈ پوزیشنیں حاصل کیں جبکہ سال سوئم کے امتحانات میں نبیلہ امین نے پہلی ، شہر بانو نے دوسری اور ارم اصغر نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

پرنسپل ایل جی ایچ نے کہا کہ محکمہ صحت کی طرف سے چارج نرسز کیلئے ماہانہ رسک الاؤنس کے اعلان کے بعد نرسنگ کمیونٹی کو دل و جان سے دکھی انسانیت کی خدمت کرنی چاہیئے اور اپنی خدمات کا معیار پہلے سے بلند تر کر نا چاہیئے۔ پروفیسر غیاث النبی طیب نے کہا کہ شعبہ صحت موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کیلئے حکومت صحت عامہ پر مامور اداروں اور ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور اقدامات کر ہی ہے۔ اب ان ملازمین کا فرض ہے کہ وہ بھی عوام کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے ہسپتالوں میں بیماریوں کے خلاف جدوجد میں اپنا حصہ ڈالیں۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :