حکومت نے دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ پورا کرکے دکھایا ہے، مسز ملک

ہفتہ 21 جنوری 2017 20:43

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) مسلم لیگ(ن) کلچرل ونگ پنجاب کی صدر مسز ملک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کے سفر پر گامزن ہے،ملک میںافراتفری پھیلانے والے نابالغ سیاستدان کا منفی ایجنڈا ناکام ہو گا،حکومت نے دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ پورا کرکے دکھایا ہے،اب حکومت کا مشن غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

(جاری ہے)

سرمایہ کاروں کو ہر طرح تحفظ فراہم کیا جارہا ہے،غیر ملکی ادارے پاکستان کی معاشی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کررہے ہیں۔ وہ گزشتہ روز لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کر رہی تھیں،اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔انہوں نے مزید کہا مسلم لیگ(ن) حقیقی ورکروں کی پارٹی ہے ۔پارٹی قیادت نے ہمیشہ نظریاتی کارکنوں کو پر موٹ کیا ہے ۔آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کے پی کے ،پنجاب اور وفاق میں حکومت بنائے گی۔دھرنا سیاست کیلئے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :