بنوں ‘نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کے مختلف واقعات میں شمالی وزیرستان کے رہائشی سمیت 3 افراد جاں بحق ‘5 افراد زخمی

زخمیوں کومسلسل 8گھنٹے تک طبی امداد نہ ملنے کیخلاف لواحقین کا احتجاج

ہفتہ 21 جنوری 2017 20:48

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) بنوں میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کے مختلف وارداتوں کے دورا ن شمالی وزیرستان کے رہائشی سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کومسلسل آٹھ گھنٹے تک طبی امداد نہ ملنے کے خلاف لواحقین کا احتجاج ہوا گزشتہ شب تھانہ سٹی کی حدود میں واقع ٹانچی بازار کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے صدام خان ولد نوربہادر ساکن محلہ آریا سماج بنوں سٹی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا نامعلوم ملزمان ارتکاب جرم کے بعد موقع واردات سے فرار ہوگئے وجہ عداوت معلوم نہیں بتایا گیا ہے سٹی پولیس نے مقتول کے چچا نعمت اللہ ولد محمد کریم خان کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تھانہ غوریوالہ کی حدود میں واقع طورو بالا مچن خیل میں گل باز ولد رحم دراز گھر کے اندر پستول صاف کررہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے موقع پر موجود افراد نے فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا جہاں سے تشویشناک حالت میں پشاور ہسپتال منتقل کردیا تاہم اس دوران وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا غوریوالہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تھانہ ہوید کی حدود میں واقع جھنگی ممہ خیل کے اراضیات میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے نائب الرحمن ولد سید میر خون ساکن ڈانڈے درپہ خیل میران شاہ حال جھنگی ممہ خیل کو موت کے گھاٹ اُتار دیا تھانہ منڈان کی حدود میں واقع سرفراز کورونہ کے اراضیات میں عارف ولد زمان پستول صاف کررہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا جہاں منڈان پولیس نے مجروح کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تھانہ منڈان ہی کی حدود میں واقع شابری بھرت میں دو فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران سفیر اللہ ، نوید خان پسران مثل خان اور سہیل خان ولد امتیاز زخمی ہوگئے جبکہ فریق دوئم کے ازمر خان ولد بغداد خان زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر زخمیوں کے لواحقین رقیب نواز ، امتیاز ، موسیٰ خان نے رشتہ داروں کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو فجر کی نماز کے بعد ہسپتال لایا گیا اور اب دس گھنٹے ہوئے ہیں تاحال میڈیکو لیگل وارڈ میں ان کی مرحم پٹی کیلئے کوئی ڈاکٹر سرجن یا دیگر عملہ نہیں آیا اور زخمیوں سے اسی طرح خون بہہ رہا ہے منڈان پولیس نے دونوں فریقین کی رپورٹ پر الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے