پشاور‘ ملک چیمپئن لیگ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ والی آباد زلمے کرکٹ کلب نے جیت لی

ہفتہ 21 جنوری 2017 20:50

پشاور‘ ملک چیمپئن لیگ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ والی آباد زلمے کرکٹ ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) ملک چیمپئن لیگ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ والی آباد زلمے کرکٹ کلب نے جیت لی ، فائنل میں پینتھر کلب کو تیس رنز سے شکست ،اس موقع پر ڈسٹرکٹ ناظم رحم دل خان مہمان خصوصی جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ٹائون فور ناظم ہارون صفت ، ایم ایس ایف کے صوبائی صدر منصف خلیل ، ، سابق صدر پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اصغر خان ، ملک انٹر نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ایم ڈی ملک فرمان علی ، وقار خلیل سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

ملک کرکٹ اکیڈمی پشاور کے زیراہتمام اور گلریکس پولیمار کے تعاون سے والی آباد کرکٹ گرائونڈ پر ملک چیمپئن لیگ کا فائنل والی آباد زلمے کلب اور پینتھر کلب کے مابین کھیلاگیا جس میں والی آباد کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 128 رنز بنائے جس میں محب60 ،شہزاد40 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ، پینتھرز کلب کی طرف سے صدیق نے تین ، وحید نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ میں مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی ، عطاء الله تیس، شیر25 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے والی آباد کلب کی طرف سے لف آرم سپنر ابوبکر نے پانچ ، ہارون نے تین اور زاہد نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

اس طرح والی آباد زلمے نے چودہ رنز سے ملک چیمئن لیگ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلی ، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دورمیں نوجوانوں کو غلط سرگرمیوں سے بچانے اور انہیں تعلیم اور دیگر مثبت سرگرمیوںکی جانب راغب کرناوقت کی اشد ضرورت ہے ،اس سلسلے میں حکومتی اداروں سمیت ملٹی نیشنل کمپنیوں کے حکام اور دیگر مخیر آفراد کوپشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں نوجوانوں کی فلاح وبہبود کیلئے مل کر کام کرنا چاہئے کیونکہ آج کے یہی بچے ہمارے کل کے بہتر مستقبل ہیں ،جنکی بہتر تعلیم وتربیت ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔

انہوں نے بہترین ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ملک کرکٹ اکیڈمی کے ایم ڈی ملک فرمان علی ، والی آباد سپورٹس کمیٹی کے چیئر مین وقار خلیل کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی آئندہ بھی اس قسم کے ایونٹ منعقد کئے جائینگے ۔ ٹورنامنٹ میں بارہ کلبز نے حصہ لیا جن کے مابین لیگ کی بنیاد پر میچز کرائے گئے ۔

متعلقہ عنوان :