کوئٹہ گوریلا کمانڈر شہید عبدالرحمان ایسوٹ کو ان کی برسی پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش

مرحوم ایک نڈر، جرات مند اور مخلص رہنماء تھی,رحمت خان

ہفتہ 21 جنوری 2017 21:04

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع موسیٰ خیل کے صدر رحمت خان، جنرل سیکرٹری مشال خان، شعیب کامریڈ، حسرت خان، سماجی رہنماء وکیل احمد موسیٰ خیل نے پی ایس ایف کے بانی اور گوریلا کمانڈر شہید عبدالرحمان ایسوٹ کو ان کی برسی پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کر تے ہیں اور کہا کہ مرحوم ایک نڈر، جرات مند اور مخلص رہنماء تھے زمانہ طالب علمی سے پشتون قوم اور پشتونخوا وطن کے ننگ وناموس کیلئے جدوجہد کر تے رہے وہ پی ایس ایف کے بانی رہنمائوں میں سے تھے اور مرتے دم تک فکر افغان با چا خان بابا کے سچے پیرو کار تھے خان عبدالولی خان کے قافلے کی ساتھی اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء کے طور پر مصروف عمل تھے عبدالرحمان ایسوٹ نے قیدوبند، جلاوطنی، جائیداد ضبط اور دیگر اذیتیں ان کو قوم کی محبت سے نہ روک سکے اور ہم یہ خوب جانتے ہیں کہ سازش کے تحت ایک ڈرامائی شکل میں وہ ایک حادثے میں شہید ہوئے ہم عبدالرحمان ایسوٹ کی قربانی ایسی حالت میں منا رہے ہیں جب پشتونخوا وطن چاروں طرف سے غیروں کے نر غے م یں ہے ہمارے اقدار اور روایات کو پامال کیا جا رہا ہے جو کہ ایک المیہ ہے آج ضرورت اس امر کی ہے کہ جس مقاصد کے حصول کیلئے عظیم رہنماء عبدالرحمان ایسوٹ نے قربانیاں دی ہیں ان کی ارمانوں کی تکمیل کیلئے ہمیں منظم انداز میں جدوجہد کر نا ہوگی پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے تمام کارکنوں کا یہ فرض ہے کہ وہ اپنے رہنماء عبدالرحمان ایسوٹ کی سوچ اور فکر پر عمل کریں او ر پشتونخوا وطن کے سائل اور وسائل کا ہر حال میں دفاع کریں۔

متعلقہ عنوان :