اہل حق آئین کی اسلامی دفعات کا تحفظ کریں گے‘ ریاض حسین شاہ

ہفتہ 21 جنوری 2017 21:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ اہل حق آئین کی اسلامی دفعات کا تحفظ کریں گے۔ قانون ناموس رسالت میں ترمیم کیلئے قائم کی گئی کمیٹی فوری ختم کی جائے۔ لبرل اور سیکولر فاشسٹ غیر ملکی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔ قادیانی سیکولر لابی قانون ناموس رسالت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔

ناموس رسالت پر پہرہ دینا ایمان کا حصہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ تعلیمات اسلامیہ کے طلباء ر اساتذہ کی فکری و تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ پاکستان اور اسلام لازم و ملزوم ہیں۔ پاکستان کو سیکولر ملک بنانے کا خواب دیکھنے والے ناکام و نامراد ہونگے۔

(جاری ہے)

یہودی، مودی اور قادیانی اسلام دشمنی میں متحد ہوچکے ہیں۔

امت کو بیدار اور متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ مسلمان متحد نہ ہوئے تو مارکھاتے رہیں گے۔ کسی عالمی ادارے کو مسلمانوں کے بہتے خون کی کو ئی پرواہ نہیں۔ آئین حکمرانوں کو نفاذ شریعت کا پابند بناتا ہے۔ اسلام کا عادلانہ نظام ہی پاکستان کے تمام مسائل کا حل ہے۔ اقوام متحدہ برما ، کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں پر ظلم بند کروائے ۔ پاکستانی سیاست میں گالی گلوچ کا کلچر افسوسناک ہے۔ سیاست دان بد زبانی کا مظاہرہ کرکے نئی نسل کو کیا پیغام دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :