Live Updates

تحریک انصاف قصور کا جلسہ تاریخی ہوگا ، جلسے میں لاکھوں کی تعداد میںعوام شرکت کرینگی: صمصام بخاری

ہفتہ 21 جنوری 2017 21:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سید صمصام علی بخاری نے کہاکہ اتوار کو قصور میںہونے والا تحریک انصاف کا جلسہ تاریخی ہوگااور جلسے میں لاکھوں کی تعداد میںعوام شرکت کریںگے، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان عوام کوپانامہ چوروں کے بارے میں آگا ہ کرینگے اور بتائیںگے کہ وزیراعظم اور ان کی فیملی نے کس طرح کرپشن کی اور پیسہ آف شور کمپنیوں میں لگایاہے، پانامہ کیس کاجلد فیصلہ آنے والا ہے اور عوام کا خون چوسنے والی جھونکوں کاچہرہ جلد عوام کے سامنے بے نقاب ہونے والا ہے ، انہوں نے کہاکہ چیئرمین عمران خان کی ملسل جدوجہد سے وزیراعظم اور انکی فیملی کو سپریم کورٹ میں جواب دینے پر مجبور کیاہے ،سید صمصام علی بخاری نے کہاکہ چیئرمین عمران خان پر تنقیدوالے ہوش کے ناخن لیں اورمنفی پروپیگنڈے سے باز رہے ہیں، انہوںنے کہاکہ عمران خان واحد لیڈر ہیں جو اقتدار میںآئے بغیر فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ ملکی دولت لوٹنے والوں اور 35 سالوںسے اقتدارمیںرہنے والوں نے عوام کے لئے ایک ہسپتال تک نہیںبنایا جہاںیہ خود اپناعلاج کروا سکیں، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کو جب بھی موقع ملا عوام کے مسائل کو خصوصی طورپر حل کرنے کی کوشش کریںگے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات