کراچی، سنی تحریک کے کارکنوں کے قتل کیس میں ایم کیو ایم کے سیکٹر انچارج سمیت 2ملزمان پر فردجرم عائد

ملزمان کا صحت جرم سے انکار،عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا

ہفتہ 21 جنوری 2017 21:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) انسداد ہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سنی تحریک کے کارکنوں کے قتل کیس میں ایم کیو ایم کے سیکٹر انچارج سمیت 2ملزمان پر فردجرم عائد کردی ہے ۔ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا ہے ۔ہفتہ کو کراچی کی انسدادہستگردی کی عدالت میں سنی تحریک کے دو کارکنان کے قتل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے ایم کیو ایم رنچھوڑ لائن کے سیکٹر انچارج شہزاد اور زوہیب بلڈر پر جرم ثابت ہونے پر فرد جرم عائد کردی۔ عدالت میں ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کر دیا گیا۔ عدالت نے ملزمان کی جانب سے انکار کرنے پر گواہوں کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔ واضح رہے کہ دونوں ملزمان کے خلاف 2012 میں تھانہ گارڈن میں سنی تحریک کے دو کارکنان کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا