پیپلز پارٹی نوجوانوں کی پارٹی ، تبدیلی کے وژن پر عمل پیرا ہو کر آگے بڑھ رہی ہے،حاجی علی مدد جتک

نوجوان جوق درجوق پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں آنیوالا دور پیپلز پارٹی کا ہی, صدر پیپلز پارٹی بلوچستان

ہفتہ 21 جنوری 2017 21:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نوجوانوں کی پارٹی ہے جو تبدیلی کے وژن پر عمل پیرا ہو کر آگے بڑھ رہی ہے اسی لئے نوجوان جوق درجوق پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں آنیوالا دور پیپلز پارٹی کا ہے موجودہ حکمران صوبے کے لو گوں کو روزگار کی فراہمی کی بجائے ملازمین کو بے روزگار کر نے کے ساتھ ساتھ ان کی تنخواہیں روک کر ان کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں پیپلز پارٹی ان مظالم کے خلاف ہر محاذ پر آواز بلند کرے گی یہ بات انہوں نے گزشتہ روز انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سابق مرکزی صدر اور موجودہ سینیٹرل کمیٹی کے رکن ندیم خان آفریدی ، میر ناصر محمد شہی، ڈاکٹر رفیع اللہ کاسی، یاسر خان ، شکیل سارنگزئی کی اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہی اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ، سیکرٹری اطلاعات سردار سر بلند خان جو گیزئی، الطاف حسین گجر، ثناء اللہ جتک سمیت دیگر بھی موجود تھے حاجی علی مدد جتک نے شامل ہونیوالے سا تھیوں کا خیر مقدم کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں فعال اور مضبوط ہو رہی ہے کیونکہ پارٹی کی قیادت نوجوان کے ہاتھ میں ہے جس کی وجہ سے ملک بھر سے نوجوان جوق در جوق پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں بلندو بانگ دعوے کرنے والوں نے پارٹی ورکروں اور عوام کو مایوس کیا ہے جس کیوجہ سے مختلف پارٹیوں سے مایوس ہونیوالے نوجوان ملک اور قوم میں تبدیلی کی لہر کو محسوس کر تے ہوئے پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں کیونکہ گزشتہ دنوں لا ہور سے فیصل آباد ریلی کے دوران پارٹی کے چیئرمین کے ساتھ عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر تھا اور جو لوگ پیپلز پارٹی کو پاکستان اور بلوچستان میں ختم ہونے کی باتیں کر تے تھے اب انہیں عوام میں پارٹی کی مقبولیت کا بخوبی اندازہ ہو گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ عوام کی بہت بڑی طاقت موجود ہے آج کے پروگرام میں پیپلز پا رٹی کی مرکزی قیادت سید خورشید شاہ اور صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر ہمایوں خان نے شرکت کر نے تھی لیکن موسم کی خرابی کے باعث ایسا ممکن نہیں ہو سکا پارٹی کے جلسوں اور دیگر پروگراموں میں پارٹی کے مرکزی قائدین خصوصی طور پر شرکت کرینگے کیونکہ پارٹی ہی مزدوروں ، غریبوں ، کسانوں کی حقیقی ترجمان ہے اور ان کے حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد کر رہی ہے پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ غریبوں اور مزدوروں کا ساتھ دیا ہے انہوں نے بلوچستان میں سروے آف پاکستان سے 21 ملازمین کو نکالنے کی مذمت کر تے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی روزگار دیتی ہے جبکہ روزگار دینے کے دعویدار صوبے کے لو گوں کو بیروزگار کرنے پر تلے ہوئے ہیں اس کے خلاف ہم ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرینگے اس موقع پر جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ نے شامل ہونیوالے ساتھیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے سی اینڈ ڈبلیو کے سینکڑوں ملازمین کی تنخواہوں کی بندش اور وفاقی محکمے سروے آف پاکستان کے ہیڈ کوارٹر کو کوئٹہ سے دوسرے صوبے میں منتقل کر نے کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء میر مقبول احمد لہڑی کی بلا جواز گرفتاری اور قید میں انہیں طبی سہولیات کی عدم فراہمی کی مذمت کر تے ہوئے کہا کہ انہیں علاج کی سہولیات دی جائے بصورت دیگر ہم احتجاج کر نے پر مجبور ہونگے ایک سوال کے جواب میں حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی مردم شماری میں ہر پاکستانی کے اندراج کی حمایت کر تی ہیں یہ ملک اور صوبے کے لئے ضروری ہے ایک سوال کے جواب میں سید اقبال شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے 1992 میں بھی سروے آف پاکستان کے ہیڈ کوارٹر کو کوئٹہ سے دوسرے صوبے میں منتقل کر نے کی کوشش کی تھی جس کو پیپلز پارٹی نے ناکام بنا یا تھا اب بھی ان غلط اقدامات کی روک تھام کو یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :