چین کاکوئلے پر چلنے والے 103 بجلی گھروں کے منصوبے ختم کر نے کا اعلان
ہفتہ 21 جنوری 2017 21:25
(جاری ہے)
چینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت چین جتنی بجلی پیدا کررہا ہے وہ اس کی ضرورت سے کہیں زیادہ ہے اس لئے ماحولیاتی تحفظ کا ادراک کرتے ہوئے رضاکارانہ طور پر کوئلے سے بجلی بنانے کے یہ منصوبے ختم کئے جارہے ہیں۔
البتہ ان منصوبوں کی منسوخی سے بچنے والی ساری رقم ماحول دوست توانائی کے حصول پر صرف کی جائے گی جس کے تحت پہلے ہی شمسی توانائی اور ہوا سے بجلی بنانے کے منصوبے زیرِ غور ہیں۔عالمی ماحولیاتی حلقوں نے چینی حکومت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ماحول دوستی کی بہترین مثال قرار دیا ہے البتہ بعض اقتصادی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر منصوبے ختم کرنے سے بیروزگاری میں اچانک اضافہ بھی ہوگا جس پرقابو پانا چینی حکومت کے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ چین پہلے ہی اپنی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے غیرروایتی (نیوکلیائی) اور قابلِ تجدید ذرائع (یعنی ہوا اور سورج) سے بجلی بنانے کے بڑے منصوبوں کا آغاز کرچکا ہے۔ اس وقت بھی چین میں نصب ونڈ ٹربائننز سے جتنی توانائی پیدا ہورہی ہے، اتنی پورے یورپ میں غیر روایتی اورقابلِ تجدید ذرائع سے مجموعی طورپربھی بنائی نہیں جارہی۔شاہد عباسمزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.