پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے رہنمائوں کا پارہ چنار بم دھماکے کی شدید مذمت

ہفتہ 21 جنوری 2017 21:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویزن کے صدر ڈاکٹر عاصم حسین، جنرل سیکریٹری سینیٹر سعید غنی اور سیکریٹری اطلاعات شہلا رضا نے آج پارہ چنار میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، جاری کردہ بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویزن کے رہنماؤں نے کہا کہ دہشتگرد معصوم لوگوں کو نشانہ بنا کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن قوم اپنے ملک کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی، انہوں نے بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ نواز حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں مکمل طور ناکام ہو چکی ہے ان کے وزیر داخلہ کو فی الفور مستعفی ہونا چاہیے۔#