سکھر: گائوں تاج محمد رک کے مکین معذور شخص نظیر احمد شیخ کا اپنے بھائی نادر علی کے ہمراہ رشتے داروں کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج

ہفتہ 21 جنوری 2017 21:32

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) گھوٹکی کے نواحی گائوں تاج محمد رک کے مکین معذور شخص نظیر احمد شیخ نے اپنے بھائی نادر علی کے ہمراہ اپنے رشتے داروں کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ چھ ماہ قبل اس نے اپنے رشتے دار عرض محمد سے اپنے بھائی کیلئے رشتے مانگا تھا جس پر وہ مشتعل ہو گیا اور اس نے ہمیں تشدد کا نشانہ بنا یا اورگھر سے نکال کر ہمارے گھر پر قبضہ کر لیا ہے شکایات پر ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے متعلقہ تھانے کی پولیس بھی ان کی سرپرستی کر رہی ہے میں غریب بے سہارا بے یار و مددگار انصاف کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو مجھے انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :