سکھر: کھرل برادری سے تعلق رکھنے والے منیر احمد کھرل کا زرعی زمین پر قبضے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج

ہفتہ 21 جنوری 2017 21:32

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) صالح پٹ کے گائوں ویجیکھو کے مکین کھرل برادری سے تعلق رکھنے والے منیر احمد کھرل نے زرعی زمین پر قبضے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے کے بااثر شخص اسلام بھنبھرو نے میری والدہ مسمات صاحباں سے سادے کاغذ پر انگوٹھا لگو ا کر ہماری زرعی زمین پر قبضہ کر لیا ہے اور شکایات پر ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے مجھے انصاف و تحفظ فراہم کر کے ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :