پی آئی اے کو عالمی معیار کی ائیر لائن بنانے کے لیے واضح اور صاف ویژن لازم ہے ،ْ احسن اقبال

ہفتہ 21 جنوری 2017 21:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقی واصلاحات احسن اقبال نے کہاہے کہ پی آئی اے کو عالمی معیار کی ائیر لائن بنانے کے لیے واضح اور صاف ویژن، میرٹ پر عملدرآمد ، انسانی وسائل کی ترقی پر توجہ اور احتساب لازم ہے،پی آئی کی انتظامیہ اور ملازمین کے پاس ادارے کی حالت بہتر بنانے کا یہ آخری موقع ہے۔

ان خیا لات کا اظہار انہوں نے پی آئی اے میں اصلاحات کی نگرانی کے لیے قائم خصوصی کمیٹی کی اجلاس سے حطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر زبیر عمر ، طارق باجوہ اور سیکریٹری سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کمیٹی کو بریفنگ دی۔وفاقی وزیر نے کہاکہ پی آئی آے کو ایک اور سٹیل ملز بننے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ، ایئرلائن کے مضبوط بنیادی اصول ہیں ، لیکن اس کے باوجود یہ نقصان میں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ماضی میں ادارے کو سیاست کی نذرکیا گیا ، جو ادارے کی تباہی کی بڑے وجہ بنا۔انہوںنے کہاکہ واضح روڈ میپ اور بزنس ماڈل کے بغیر ادارے کی بحالی کے حوالے سے کوئی کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی، ادارے میں ہر سطح پر احتساب کو لازم قرار دیا جائے ، ادارے کی کاکردگی کا مسلسل جائزہ لیا جانا ضروری ہے ۔انہوںنے کہاکہ سال 2017 پی آئی اے کی بحالی کا سال ہو گا ، پی آئی اے کی مالی حالت اور ادارے میں بہتری لائی جائے گی انہوںنے کہاکہ ادارے کی بہتری کے لیے ٹھوس ماسٹر پلان کی ضرورت ہے،سینئیر انتظامیہ ادارے کی بحالی کے لیی26 جنوری تک دو سال کا جامع ابتدائی پلان تیار کرے ۔

انہوںنے کہاکہ یہ پلان وزیر اعظم کے سامنے پیش کیا جائے گا،پی آئی اے کو حکومتی محکمے کے طور پر چلایا نہیں جا سکتا ۔انہوںنے کہاکہ ان روٹس پر توجہ دی جائے گی جو نقصان میں ہے، فلیٹ میں نئے طیارے شامل کیے جائیں گے ، خدمات کے معیار میں بہتری ، وقت کی پابندی اور اعتبار کے زریعے صارفین کو پی آئی اے کے پاس واپس لانے کیلئے اقدامات ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :