ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ صدارت کے پہلے روزامریکہ اور برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے

واشنگٹن ،لند ن ،آسڑیلیا ،نیوزی لینڈ ،جاپان اور فلپائن سمیت دیگر ممالک میں بڑی تعداد میں خواتین کی احتجاجی ریلیاں

ہفتہ 21 جنوری 2017 21:55

واشنگٹن /لندن /سڈنی /ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اٹھاتے ہی امریکہ اور برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں احتجاج کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوگیا،واشنگٹن ،لند ن ،آسڑیلیا ،نیوزی لینڈ ،جاپان اور فلپائن سمیت دیگر ممالک میں بڑی تعداد میں خواتین نے احتجاجی ریلیاں نکالیں جن میں مرد مظاہرین بھی شامل ہوگئے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اٹھانے کے بعد پہلے روز کے آغاز میں امریکہ اور برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں احتجاج کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوگیا۔واشنگٹن ،لند ن ،آسڑیلیا ،نیوزی لینڈ ،جاپان اور فلپائن سمیت دیگر ممالک میں بڑی تعداد میں خواتین نے احتجاجی ریلیاں نکالیں۔آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہزاروں مظاہرین دنیا بھر میں خواتین کی طرف سے کئے جانے والے مظاہروں میں شامل ہو گئے جن کا مقصد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ صدارت کے پہلے دن کے آغاز پر ان کے لئے ناپسندیدگی کا اظہار کر نا تھا ۔

(جاری ہے)

سڈنی میں تقریباً 3000افراد ڈاؤن ٹاؤن کے امریکی قونصل خانے کی طرف مارچ سے پہلے ایک ریلی کیلئے ہائیڈ پارک میں جمع ہوئے۔نیوزی لینڈ کی4 شہروں میں تقریباً 2000 مظاہرین نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مارچ کیا۔ٹوکیو میں سینکڑوں افراد نے مظاہرہ کیا جن میں امریکی تارکین وطن بھی شامل تھے۔منیلا میں امریکی سفارتخانے کے سامنے فلپائن کے ایک قوم پرست گروپ کے تقریباً 200 مظاہرین نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ریلی نکالی۔واشنگٹن سمیت دنیا بھر میں تقریباً اسی طرح کے 673 احتجاجی مظاہروں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :