9 جنوری تبت سینٹر کو کامیاب کرنے کیلئے پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے شہر کراچی کے ہنگامی دورے

پاک سرزمین واحد جماعت ہے جس کے رہنماؤں نے اپنی سیٹوں کو لات ماری، مصطفی کمال

ہفتہ 21 جنوری 2017 21:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) 29 جنوری تبت سینٹر جلسے کے حوالے سے پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے شہر کراچی کے ہنگامی دورے جاری ہیں، اس سلسلے میں جمعہ کی شب چیئرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال صدر انیس قائم خانی نے وائس چیئرمین افتخار رندھاوا، آصف میمن، میر عتیق تالپور اور عاصم اشتیاق کے ہمراہ شہر کراچی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا، بھٹی برادری کی جانب سے ایوب گوٹھ نیو کراچی، راجپوت اوڈ برادری کی جانب سے نارتھ ناظم آباد اور ناظم آباد کے علاقے جہانگیر آباد دفتر کا افتتاح اور پرچم کشائی کی تقریبات کے دوران پرہجوم عوامی اجتماعات سے خطاب بھی کیا، سید مصطفی کمال نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی واحد جماعت ہے جس کے رہنماؤں نے اپنی سیٹوں کو لات ماری ہے، اس ملک کی سیاست میں کوئی ایک یونین کونسل کی سیٹ نہیں چھوڑتا، سینیٹر بننے کیلئے کروڑوں روپے خرچ کرنے پڑتے ہیں مصطفی کمال 2018 تک سینیٹر تھا، ایسی جماعت کو چھوڑا جس کو چھوڑنا موت کو دعوت دینا ہے اللہ تعالی کی دی ہوئی ہدایت ہے جو مجھ سمیت تمام قیادت آج آپ کے درمیان موجود ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی سے نکل کر کشمیر اور گلگت بلتستان اور پاکستان سے نکل کر دنیا بھر میں پی ایس پی کے دفاتر موجود ہیں، ہم روایتی سیاست دانوں کی طرح ووٹ لے کر جیبیں بھرنے کیلئے نہیں عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے آئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم قربانی کی کھالیں فطرہ زکٰوة اور کسی کی جان نہیں مانگ رہے، ہمارے آنے سے پہلے سب اچھا نہیں تھا، ایک شخص پوری محب وطن قوم کو بدتہذیب بنا رہاتھا اپنے کارکنان کو پکڑوا کر اپنے مفادات کی سیاست کر رہا تھا، ہم نے تو وہ کام کیا ہے جو حکومتیں کرتی ہیں بھٹکے ہوئے انسانوں کو صحیح اور غلط․کی پہچان سکھائی ہے قومیتوں کی آپس کی رنجشوں کو ختم کروایا یے اس کام پر تو پورے پاکستان کو ہمارا شکر گزار ہونا چاہیے، انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے ہاتھ میں ہتھیار نہیں بلکہ قلم تھمانا ہے اور ان کا مستقبل روشن بنانا ہے تاکہ اپنے ماں باپ کی خدمت کریں اور ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرسکیں، اس ملک کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہوگا اور یہ ملک دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوگا، ہمیں عوام نے موقع دیا تو کراچی کی طرح ملک کے کونے کونے میں ترقی ہوگی، انہوں نے کہا کہ ہمیں غدار کہنے والوں نے جس قائد کو اپنا باپ بنایابائیس اگست کے بعد اسی باپ کو تبدیل کردیا جو اپنا باپ بدل رہے ہیں اس سے منافقت کر رہے ہیں وہ عوام کی خدمت نہیں کرسکتے، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ آج ہم آپ کے پاس ائے ہیں29 جنوری کو ایم اے جناح روڑ پر عوامی عدالت لگے گی آپ تمام لوگ تقریریں سننے کیلئے نہیں اپنے بچوں کے مستقبل اور بقا کیلئے اس عوامی عدالت میں میں بھر پور شرکت کریں