بھارتی یوم جمہوریہ، یو اے ای کے فوجی دستے کی نئی دہلی میں ریہرسل

ہفتہ 21 جنوری 2017 22:09

بھارتی یوم جمہوریہ، یو اے ای کے فوجی دستے کی نئی دہلی میں ریہرسل

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) متحدہ عرب امارات کی بھارت کے ساتھ محبت کی پینگیں، یو اے ای کا فوجی دستہ چھبیس جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ پر پریڈ میں حصہ لے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارت کے 68ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر پہلی بار کسی عرب ملک کا فوجی دستہ پریڈ میں حصہ لے گا۔متحدہ عرب امارات کے فوجی دستے نے نئی دہلی میں بھارتی یوم جمہوریہ کے سلسلہ میں ہونے والی پریڈ کی ریہرسل میں شرکت کی۔ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زاید النہیان تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔۔

متعلقہ عنوان :