ایم کیو ایم پا کستان رابطہ کمیٹی کی پا رہ چنا ر دھماکے کی مذمت

ہفتہ 21 جنوری 2017 22:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) متحد ہ قومی مو ومنٹ (پا کستان )کی رابطہ کمیٹی نے پا رہ چنا ر کی سبز ی منڈی میں ریمو رٹ کنڑول بم دھما کہ کی سخت تر ین الفاظ میں مذمت کی اور بم دھما کے میں20زائدبے گنا ہ شہر یو ں کی شہا دت اور 50سے زائد افراد کی زخمی ہو نے پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہا ر کیا ہے ۔رابطہ کمیٹی (پاکستان)نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پا رہ چنا ر کی سبز ی منڈی میں ہونے والے بم دھما کا پاکستان میں قیام امن کے لئے انتہائی تشویشناک عمل ہے۔

ربطہ کمیٹی نے کہاکہ بم دھماکہ میں ملوث سفا ک دہشت گر دعنا صرانسان کہلا نے کہ بھی حق دار نہیں ہیں ۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم پاکستان سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ نیشنل ایکشن پلا ن پراگر اس کی اصل روح کے مطا بق عمل کیا جائے تو اس قسم کے حادثات کو روکنے میں کافی حد تک کامیاب ہوسکتے ہیں لہذا فوری طور پر پورے پاکستان میں بلا امتیاز و نسل نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائی کی جائے تاکہ ملک پاکستان کو ہر قسم کی دہشتگردی سے فوری طور پر چھٹکارا مل سکے اور یہ سفاک دہشتگر د قانون کے شکنجے سے بچ نہ سکیں۔

(جاری ہے)

رابطہ کمیٹی پاکستان نے بم دھماکہ شہید ہونے والے افراد کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ تمام شہداء کے درجات بلند کریں اوربم دھماکہ میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو جلد از جلد صحتیاب کریںجبکہ رابطہ کمیٹی پاکستان نے تمام لواحقین کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی اور ایم کیوایم کا ایک ایک کارکن آپ کے ساتھ کھڑا ہے ۔

متعلقہ عنوان :