Live Updates

کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ کی مذمت کر تے ہیں, سردار عمران خان بنگلزئی

ہفتہ 21 جنوری 2017 22:09

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سردار عمران خان بنگلزئی نے کہا کہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ کی مذمت کر تے ہوئے کہا کہ سوئی سدرن گیس حکام جاں بوجھ کر گیس کی لوڈ شیڈنگ کر تے ہیں جس کی وجہ سے لو گوں کو شدید سردی میں مشکلات کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے اپنے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ دو ہفتے سے شدید سردی کی لپیٹ میں ہے لیکن جان بوجھ کر بلوچ علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے گیس ہماری صوبے سے نکلتا ہے لیکن افسوس کہ بلوچ علاقوں میں گیس کی پریشرایک منصوبے کے تحت کم کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ اگر سوئی سدرن گیس حکام نے گیس پریشر کی کمی کا مسئلہ دور نہیں کیا تو بلوچستان نیشنل پارٹی عوام کے ساتھ مل کر بھر پور احتجاج کرے گی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات