Live Updates

چلاس شہر اندھیروں کا راج، دن رات طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں گھریلو تجارتی صارفین کے علاوہ طلبا مریضوں ، نمازیوں میڈیا سب کو اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے

صدر پی ٹی آئی دیامر شیر عالم بٹو و عوامی سماجی تجارتی حلقوں کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 21 جنوری 2017 22:14

چلاس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) صدر پی ٹی آئی دیامر شیر عالم بٹو و عوامی سماجی تجارتی حلقوں نے کہاہے کہ چلاس شہر اندھیروں کا راج، دن رات طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں گھریلو تجارتی صارفین کے علاوہ طلبا مریضوں ، نمازیوں میڈیا سب کو اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں کہا کہ شہر میں دفعہ 144,کے باعث احتجاج کا راستہ بھی بند ہے محکمہ برقیات کو پروا ہی نہیں بلکہ عوام کی بجلی لاہین کاٹ کراپنا غصہ اترتے ہیں تمام وسائل ہونے کے باوجود حیلے بہانے کرکے اپنی ذمہ داریاں عوام پر ڈالتے ہیں انتظامیہ دیامر وسکڑیری برقیات صوبائی حکومت ارباب اختیارات سے مطالبہ ہے کہ چلاس شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کی جائے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات