20سالہ نوجوان ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

ہفتہ 21 جنوری 2017 22:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) گڑھی شاہو کے علاقہ میں 20سالہ نوجوان ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق 20سالہ ابراہیم مدرسے واپس آرہا تھا کہ ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔

متعلقہ عنوان :