مسلم لیگ (ن) کی حکومت قوم کی خوشحالی کے منصوبے پر عمل پیرا ہے ‘افراتفری کی سیاست کرنے والوں کو 2018 کے الیکشن کاانتظار کرنا چاہیے

رکن صوبائی اسمبلی شبینہ زکریابٹ کی میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 21 جنوری 2017 22:17

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) رکن صوبائی اسمبلی شبینہ زکریابٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت قوم کی خوشحالی کے منصوبے پر عمل پیرا ہے افراتفری کی سیاست کرنے والوں کو 2018 کے الیکشن کاانتظار کرنا چاہیے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا حکومت اورہماری قیادت پر کریشن ، منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کے الزامات لگانے والوں کو بہت جلد شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گاملکی ترقی اورعوامی خوشحالی کے میگا پراجیکٹس اور وطن عزیز کا روشن مستقبل دیکھ کر مخالف سیاسی قوتوں کے پیٹ میں مروڑ پیدا کررہا ہے مخالف یادرکھیں اب بھی اوراگلے الیکشن میں بھی مسلم لیگ (ن) عوام کے اعتماد سے حکومت میں ہی رہے گی اوروطن عزیز نواز شریف کی قیادت میں ایشیا کا معاشی لحاظ سے مضبوط ترین ملک بننے کے سفر پر گامزن رہے گا ،شبینہ زکریا کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں بھی ہماری قیادت سرخرو ہو ں گے ہماری قیادت نے ملکی وسائل نہیں لوٹے محنت سے مقام بنایا ہے شور مچانے والے واویلا کرتے رہیں گے اورپاکستان میاں نواز شریف کی قیادت میںآگے بڑھتا چلا جائے گا اگلی باری پھر ’’شیر ‘‘ کی ہے۔