ملتان میٹرو بس منصو بے کے افتتاح کی تیار یا ں عر وج پر پہنچ گئیں ،میٹروبس روٹ سمیت شہر کو دلہن کی طرح سجایا جا رہا ہے‘ افتتاحی تقریب دکھانے کیلئے شہر کے مصروف مقامات پر بڑی سکرینیں لگائی جائیں گی

انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب آج ملتان پہنچیں گے‘وزیراعظم کے دورہ کا شیڈول ترتیب دیدیا گیا

ہفتہ 21 جنوری 2017 22:18

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) ملتان میٹرو بس منصو بے کے افتتاح کی تیار یا ں عر وج پر پہنچ گئیں۔میٹروبس منصوبے کا افتتاح 24جنوری کو وزیراعظم نواز شریف کریں گے۔اس سلسلے میںمیٹرو بس اسٹیشنز کی صفائیا ں شروع کر دی گئی ہیں اور پو رے میٹرو روٹ سمیت شہرکو دلہن کی طر ح سجا یا جا رہا ہے۔گز شتہ روز سے مختلف وینڈرز رو ٹ کی تز ئین و آ را ئش میں مصرو ف ہیں۔

اسٹیشن کومختلف زاویہ نگا ہ سے سجا یا جا رہا ہے تا کہ ملتا ن کے ساتھ سا تھ دیگر صو بو ں کی ثقا فت کو بھی اجا گر کیا جا سکے۔پو رے میٹرو رو ٹ پر پینا فلیکس لگا دئیے گئے ہیں۔اس کے علا وہ شہر کے مصروف مقا ما ت پر بھی بڑ ی سکر ینیںلگا ئی جا ئیں گی تا کہ شہر ی افتتاحی تقر یب کے رنگ سے محظو ظ ہو سکیں۔

(جاری ہے)

چیف سیکر ٹر ی پنجاب تمام انتظا ما ت کا جا ئز ہ لینے کیلئے آ ج شا م کو ملتا ن پہنچ رہے ہیں۔

در یںاثنا ئ پنجا ب ماس ٹرا نز ٹ اتھا رٹی نے میٹرو بس اسٹیشنز میں ٹکٹ وینڈ نگ مشینو ں کی تنصیب شروع کر دی گئی ہے۔میٹرو بس اسٹیشنز میں کنکشن کے تمام انتظا ما ت مکمل کر لئے گئے تھے لیکن انتہا ئی قیمتی ہو نے کی وجہ سے ٹکٹ مشینوں کو نصب نہیں کیا گیا تھا۔پی ایم اے کو سختی سے ہد ایت کی گئی ہے کہ افتتا ح کے بعد ایک لمحے کیلئے بھی بسو ں کے آپریشن کا رکنا نہیں چا ہیے۔

پر وگر ام کے مطا بق وزیر اعظم محمد نواز شر یف24 جنو ری کو خصوصی طیا ر ے کے ذ ر یعے ملتا ن پہنچیں گے اور پھر ہیلی کاپٹر کے ذ ر یعے بہا ئو الدین زکر یا یو نیو رسٹی جائیں گے۔ ا س سلسلے میں ہیلی پیڈ تیا ر کر لیا گیاہے۔وزیر اعظم بی زیڈ یو میٹرو بس اسٹیشنز سے میٹروبس کے ذ ر یعے میٹرو اسٹیشن چو نگی نمبر 9 آ ئیں گے اور سٹنگ ایر یا میں نصب افتتا حی تختی کی نقاب کشائی کریں گے۔