نوجوان طبقہ اسلامی اور خوشحال پاکستان کی خواب کی تکمیل کیلئے اٹھ کھڑے ہو‘ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے قوم کی امیدیں نوجوان نسل سے وابستہ ہے‘نوجوان نسل جے آئی یوتھ کی فلٹ فارم سے ملک کی تقدیر بدلنے میں کردار ادا کریں

جماعت اسلامی دیر پائین کی ضلعی امیر و سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا اسداللہ کاحلف برداری تقریب سے خطاب

ہفتہ 21 جنوری 2017 22:20

زیارت تالاش(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) نوجوان طبقہ اسلامی اور خوشحال پاکستان کی خواب کی تکمیل کیلئے اٹھ کھڑے ہو۔ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کی لئے قوم کی امیدیں نوجوان نسل سے وابستہ ہے۔نوجوان نسل جے آئی یوتھ کی فلٹ فارم سے ملک کی تقدیر بدلنے میں کردار آدا کریں۔ ضلعی امیر جماعت اسلامی دیر پائین مولانا اسداللہ ۔

ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی دیر پائین کی ضلعی امیر و سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا اسداللہ نے جماعت اسلامی تالاش کے زیر اہتمام چاروں یونین کونسلوں شاہی خیل،نورہ خیل،دشخیل اور بانڈہ گئی کے نومنتخب جے آئی یوتھ کے صدور،نائب صدور ،جنرل سیکرٹریزاور ایگزیکٹیو ممبران کے حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر تحصیل ناظم تیمرگرہ ریاض محمد،جے آئی تحصیل تیمرگرہ کے امیر ملک شیر بہادر خان،ڈسٹرکٹ کونسلرز محمد حکیم خان،حاجی فضل قادر،بلدیاتی نمائندوں،جے آئی کے مقامی امراء،یوتھ ممبران ودیگر بھی شریک تھیں۔

جماعت اسلامی دیر پائین کے امیر وسابق ایم این اے مولانا اسدا للہ نے اپنے خطاب میں مذید کہا کہ جماعت اسلامی کی منتخب ارکان اسمبلی نے ویلج کونسل سے مرکز اور سینٹ کے ایوان بالا تک ایسا کردار آدا کیا کہ باشعور لوگ قیامت تک یاد رکھیں گے۔معاشرہ سے پرائیوٹ سود کا خاتمہ ،صوبہ کے سرکاری تعلیمی اداروںمیں ناظرہ قرآن اور ترجمہ قرآن بطور لازمی مضمون قرار دینا،کرپشن اوربد عنوانی کے خلاف جہاد کرنا ،مغریبی روٹ کو سی پیک کا حصہ بنانایہ سب جماعت اسلامی کے کارنامے ہیں۔

جے آئی یوتھ کا ایٹرا پارٹی الکشن ایک شفاف اور منصفانہ اداز میں منعقد کرنا جماعت اسلامی کے جانب سے دیگر سیاسی اور مذہبی پارٹیوں کیلئے رول ماڈل ہے۔جے آئی کی صورت میں نوجوان نسل کو ایک فلٹ فارم پر جمع کرنا اسلامی اور خوشحال پاکستان کی قیام کے جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔جے آئی یوتھ قوم کی توقعات کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ ا نہوں جے آئی یوتھ کے نوجوان طبقہ پر زور دیا کہ وہ ملک اور قوم کی ترقی اور ان کو بام عروج تک پہنچانے میں ہر اول دستے کا کردار آدا کریں۔

کیونکہ قوم کی امیدیں نوجوان نسل سے وابستہ ہیں۔انہوں نے جے آئی یوتھ کے منتخب ممبران سے حلف لیا اور اور ان کو اپنے ذمہ داریا ں احسن طریقے سے پورا کرنے کا احساس دلاتے ہوئے ضابطہ اخلاق کے پابندی کے حوالے سے جامعہ ہدایات بھی جاری کئیں۔