تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے صوبے کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کر دیا ہے ‘جون میں بجٹ پیش کیا ہمیں ابھی تک ترقیاتی کاموں کیلئے پیسے نہیں ملے ‘جو ترقیاتی کام جاری تھے وہ بھی رکے ہوئے ہیں

رکن صوبائی اسمبلی اعظم خان درانی کا جمعیت کے کارکنوں سے خطاب

ہفتہ 21 جنوری 2017 22:20

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) رکن صوبائی اسمبلی اعظم خان درانی نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے صوبے کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کر دیا ہے جون میں بجٹ پیش کیا ہے لیکن ہمیں ابھی تک ترقیاتی کاموں کے لئے پیسے نہیں ملے اور جو ترقیاتی کام جاری تھے وہ بھی اسی وجہ سے رکے ہوئے ہیں اس وقت پاکستان کو اس وقت مختلف خطرات کا سامنا ہے اور اس کی نظریاتی اساس کی حفاظت دینی جماعتیں بہت اچھے انداز سے کر رہی ہیں ۔

پاکستان کی مضبوطی کے لئے تبدیلی والے نہیں بلکہ ہم کردار ادا کر رہے ہیں اور ائندہ بھی ادا کرتے رہیں گے ۔ اورمختلف اوقات میں پاکستان کی سلامتی اور دین کی بقا کے لئے مثبت کردار ادا کیا ہے جمعیت کے صد سالہ تقریبات ان لوگوں کی نیندیں حرام کر دیں گی جو پاکستان اور اسلام کے مخالف ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صد سالہ تقریبات کے حوالے سے متعلق یونین کونسل سٹی ٹو میں جمعیت کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس سے ضلعی امیر قاری محمد عبداللہ ، جنرل سکریٹری حاجی محمد نیاز خان ، مولانا اعزازاللہ حقانی، مولانا عبدالرزاق مجددی،مفتی امداد اللہ حقانیتحصیل ڈومیل کے امیرحافظ سیف الدین ،مفتی کلیم اللہ ، ملک رفیع اللہ خان ، عابدین سورانی اور رحمت اللہ خان سوکڑی و دیگر نے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی مخالفین کے پاس صرف باتوں کے علاوہ کچھ بھی نہیں کیونکہ ان کے پاس عوام کو دینے کے لئے کچھ بھی نہیں ۔

(جاری ہے)

ان لوگوں نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ مقامی حکومتوں کے ذریعے کروڑوں کے فنڈز مقامی سطح پر تقسیم کریں گے لیکن اب حال یہ ہے کہ ابھی تک فنڈز صوبے میںدستیاب نہیں اور تمام صوبے کے فنڈز صرف ایک سوات ایکسپریس روڈ پر خرچ کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ملک کو مختلف اوقات میں مغربی یلغار سے بچایا ہے اور اپریل میں ہونے والی کانفرنس بھی موجودہ حالات میں مسلمانوں کو تیار کرنے کے لئے ہے انہوں نے مزید کہا کہ جس نعرے کے تحت ہمارے ابائواجداد نے اس ملک کو حاصل کیا ہے ہم اسی کی خفاظت کر رہے ہیں ۔

مقررین نے کہا کہ جمعیت کے خدمات سے انکاردن کو رات کہنے کے مترادف ہے حالانکہ جمعیت ہی نے بنوں کے عوام کو پہچان دیا ہے ان کو صحت اور تعلیم کے اعلیٰ سہولیات فراہم کی ہیں ۔اور ائندہ بھی کرتے رہیں گے۔