بہبود آبادی پروگرام پر عملدرآمد کے سلسلہ میں عوامی آگاہی کیلئے 40سروس یونٹس کام کررہے ہیں، حبیب الرحمن اولکھ

ہفتہ 21 جنوری 2017 22:31

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) حکومت پنجاب کے بہبود آبادی پروگرام پر عملدرآمد کے سلسلہ میں عوامی آگاہی عام کرنے کیلئے ضلع میں محکمہ بہبودآبادی کے زیر اہتمام 40سروس یونٹس کام کررہے ہیں جن میں33فیملی ویلفیئر سینٹرز،4موبائل سروس یونٹس اور3فیملی ہیلتھ کلینکس شامل ہیں اوران سروس یونٹس کی معاونت کیلئے یونین کونسلزکی سطح پر کمیونٹی بیسڈ فیملی ویلفیئر ورکرز اورسوشل موبلائزرز کوبھی فرائض سونپے گئے ہیں۔

یہ بات محکمہ بہبودآبادی پنجاب کے ضلعی دفتر میںمنعقدہ ایک آگاہی سیمینار میں بتائی گئی۔''بہبودآبادی پروگرام کے فروغ میں میڈیا کاکردار''کے زیر عنوان اس سیمینار کاانعقاد ضلعی دفتر محکمہ اطلاعات پنجاب کے اشتراک سے کیاگیاتھا۔سیمینار کی صدارت ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر حبیب الرحمن اولکھ نے کی اور سیمینار میں شریک میڈیا کے نمائندگان کوضلع میں جاری آگاہی مہم کی تفصیلات سے آگاہ کیااور بہبودآبادی پروگرام کی اہمیت وافادیت کے پیغام کوگراس روٹ لیول تک موثر انداز میں پہنچانے کیلئے میڈیا کے کردار وتعاون کی ضرورت کو اجاگر کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر/انچارج آفیسر سی اینڈٹی محمد رمضان اعوان،تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر منکیرہ محمد اسلم خان نیازی ودیگر متعلقہ افسران اورسٹاف کے اراکین بھی موجودتھے۔اس موقع پر سیمینار میں شریک میڈیا کے نمائندگان نے بہبودآبادی پروگرام کے فروغ کیلئے سیمینار کے انعقاد کوسراہااور اس سیمینار کے پیغام کوضلع میں ہرسطح پر پہنچانے کیلئے بھرپور تعاون کایقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :