پیپلز پارٹی وڈیرہ ذہنیت ترک کرکے خواتین کا احترام کرے،الطاف شکور

ہفتہ 21 جنوری 2017 22:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور نے گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں ہونے والے اجلاس کے دوران خاتون ایم پی اے نصرت سحر عباسی کے ساتھ شرمناک رویہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیکر سندھ اسمبلی اور پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت اس معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔ امداد پتافی اور ان کے ساتھ دینے والے اراکین اسمبلی کے ہاتھوں خاتون ایم پی اے کے خلاف بے حیائی پر مبنی رویہ اختیار کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

آصف علی زرداری و بلاول بھٹو رزداری سمیت پیپلز پارٹی کی تمام اعلیٰ قیادت اس واقعہ پر سندھ کے خاتون ایم پی اے اور عوام سے معافی مانگیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے نے اسمبلی کے اجلاس میں جو شرمناک گفتگو کی وہ سندھ کے عوام کیلئے ناقابل برداشت ہے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی وڈیرہ ذہنیت ترک کرکے خواتین کا احترام کرنا سیکھیں۔ پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ صوبائی وزیر امداد پتافی کی طرف سے بے حیائی پر مبنی بیان نے سندھ بھر کے عوام کے جذبات مجروح کیئے ہیں او ر اس سے قبل بھی سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے دور میں بھی اسی طرح پیپلز پارٹی کے رہنما?ں نے تھر کی غریب مائوں کے بارے نازیبا الفاظ استعمال کئے تھے۔

پاکستان پیپلز پارٹی ایسے افراد کو ٹکٹ نہ دے جو اپنی مائوں بہنوں کا احترام کرنا نہیں جانتے۔جو ایم پی اے اسمبلی میں خواتین کی توہین اور تذلیل کرتے ہیں وہ اسمبلی سے باہراپنی ما?ں بہنوں کا احترام کیسے کریں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے نے بے نظیر بھٹو کے کردار سے کچھ نہیں سیکھا،الیکشن کمشنر ایم پی اے امداد تالپور کی رکنیت منسوخ کرے اور پیپلز پارٹی ایسے لوگوں کی جگہ قابل احترام لوگوں کو ٹکٹ دے، تاکہ اسمبلیوں میں خواتین کی عزت نفس مجروح نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :