سکھر شہر کی تعمیر و ترقی اور عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے ‘شہریوں کو صاف و ستھرا ماحول ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں

سکھر میونسپل کارپوریشن کے میئر بیئرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی شہریوں سے بات چیت

ہفتہ 21 جنوری 2017 22:37

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) سکھر میونسپل کارپوریشن کے میئر بیئرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا ہے کہ سکھر شہر کی تعمیر و ترقی اور عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے شہریوں کو صاف و ستھرا ماحول ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں ان خیالات کا اظہار انہو ں نے یونین کونسل 14شاہ لطیف پرانا سکھر کے دورے کے موقع پر شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرڈپٹی چیئرمین طارق چوہان ، یونین کونسل کے چیئرمین عبدالرحمان صدیقی ، وائس چیئرمین محمد عامر راجپوت ، ماسٹر قدرت اللہ ، رائو محمد آصف ، یار محمدجونیجو ، نذر محمد دیگر بھی موجود تھے ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ نساسک کے بارے میں عوام کی بہت زیادہ شکایتیں ہیں جن کے بارے میں ہم نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا ہے ہماری کوشش ہے کہ تمام یونین کونسلوں میں صفائی و ستھرائی کے نظام کو بہتر کیا جائے اورپینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے جلد یونین کونسل کی سطح پر ترقیاتی کام شروع کئے جائیں گے قبل ازاں میئر سکھر ارسلان شیخ دیگر کا مسلم راجپوت ویلفیئر کے دفتر پہنچے پر استقبال کیا گیا اور سندھ کا تحفہ اجرک پیش کی گئیں وائس چیئرمین عامر راجپوت نے نصرت کالونی نمبر پانچ ، آوٹر سنگل ، کری کواٹر ، عباسی محلہ سمیت یونین کونسل کے دیگر علاقوں میں صفائی و ستھرائی کی ابتر حالت اور خاکروں کی کمی کے بارے میں آگاہ کیا جس پر ارسلان شیخ نے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ جلد شکایت کو دور کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :