کوئٹہ اور کچلاک میں پولیس کی کارروائیاں ،گاڑی چوری کرنیوالے گرو ہ کے تین کارندوں سمیت 4افرا د گرفتار ،اسلحہ ،مسروقہ گاڑیاں ،منشیات برآمد

ہفتہ 21 جنوری 2017 22:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) کوئٹہ اور کچلاک میں پولیس کی کارروائیاں گاڑی چوری کرنے والے گرو کے تین کارندوں سمیت 4افرا د گرفتار اسلحہ ،مسروقہ گاڑیاں اور منشیات برآمد ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتے کو ائیر پورٹ پولیس نے درویش آباد میں کارروائی کرتے ہوئے شہر میں گاڑیاں چھیننے والے گرو کے تین کارندوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چینی گئی گاڑیاں اور تین پستول اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی جبکہ کچلاک میں پولیس نے کارروائی کرکے ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے چار کلو چر س برآمد کرلی گرفتار ملزمان کو تھانہ منتقل کرکے ان سے تحقیقات شروع کردی گئی ۔