منتخب نما ئند وں کوآئین کے تحت اختیار منتقل نہیں کئے گئے تو فروری میں مرحلہ وار تحر یک شر وع کرینگے فاروق ستار

ہم پنجا ب کے عوام اور ان کی رائے کا احتر ام کر تے ہیں وہا ں کے دانشوروں کو یہ سوچنا ہو گا کے پاکستان میں پنجا ب کے علا وہ دیگر صوبے بھی ہیں، سربراہ ایم کیو ایم پاکستان

ہفتہ 21 جنوری 2017 22:48

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستا رنے کہا ہے کہ اگر منتخب نما ئند وں کوآئین کے آرٹیکل 140/Aکے تحت اختیار منتقل نہیں کئے گئے تو تو پھر فروری سے مرحلہ وار تحر یک شر وع کر تے ہو ئے پہلے مر حلے میں سیا سی مذ اکر ے اور با ت چیت سے مسئلہ حل کر ایا جا ئے گا جبکہ دوسر ے مر حلے میں عدالیہ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے اور اس کے با وجود بھی اختیا رات نچلی سطح پر منتقل نہیں ہو ئے تو پھر عوام کی عدالت میں جا ئیں گے۔

حیدرآباد پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کررہے تھے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے انکشاف کیا کہ ایم کیوایم لندن کے ترجمان واسیع جلیل نے 22اگست کی شام کو سب سے پہلے مجھے فون کیا اور کہاکہ فاروق بھائی اب بھی آپ کچھ کریں گے یا نہیں ، ہم لٹ گئے ہیں، تباہ ہوگئے ہیں کچھ کرو، بانی تحریک کچھ بھی سننے کو تیار نہیں ، انہوں نے کہاکہ چڑجا بیٹا سولی پر رام بھلی کرے گا، لندن میں بیٹھ کر واسیع جلیل جو بات کررہے تھے آج وہ الطاف حسین کے سب سے زیادہ وفادار بنے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہو ںنے کہا کہ ہم پنجا ب کے عوام اور ان کی رائے کا احتر ام کر تے ہیں وہا ں کے دانشوروں کو یہ سوچنا ہو گا کے پاکستان میں پنجا ب کے علا وہ دیگر صوبے بھی ہیں لیکن تمام پا لیسیا ں صر ف پنجا ب کیلئے ہی ہیں اور دیگر صوبو ں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے جو کہ پاکستان کے مستقبل اور استحکا م کیلئے اچھا شگون نہیں ہے اور اس عمل سے سیا ست صر ف علا قائی سیا ست تک محدود ہو جا ئے گی ،انہو ںنے کہا کہ ہم پیپلز پا رٹی کو بھی بر ی الذمہ قر ار نہیں دے سکتے پیپلز پا رٹی نے ہمیشہ سندھ کا رڈ استعما ل کیا لیکن اسکے با وجود سندھ کے بڑ ے شہر لا ڑ کا نہ ،دادو ،خیر پو ر اور سکھر سمیت حیدرآباد تر قیا تی کا مو ں سے محر وم ر ہے جبکہ یہ شہر 70فیصد روینیو دیتے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ پیپلز پا رٹی نے آٹھ سال سندھ کا رڈ کو سندھیو ں کے استحصا ل کیلئے استعما ل کیا کر اچی حیدرآباد کے درمیا ن کو ئی بڑ ا منصو بہ نہیں ہے اور ان شہر وں کے لو گ یہ سوال کر نے پر مجبو ر ہیں کہ 70فیصد روینیو دینے کے با وجود دیہی علا قوں میں کسا نو ں کو کچھ نہیں ملا اور شہر ی علا قوں میں تعلیمی یا فتہ نو جو انو ں کو انکے حق سے محر وم رکھا گیا ، انہو ںنے کہا کہ ہم اب تک با ت چیت کے ذ ریعے اختیا رات کی منتقلی کیلئے جد وجہد کر ر ہے ہیں اور اگر با ت چیت سے یہ مسئلہ جنو ری تک حل نہیں ہو گا تو پھر فر وری سے مر حلہ وار احتجا جی تحر یک شر وع کر یں گے جس میں سیا سی مذ اکر ے ،جلسے ،جلو س اور دھر نے شامل ہو نگے اور ان دھر نو ں میں ہما رے ساتھ لا ڑ کا نہ ،سکھر ،حیدرآباد اور اختیا رات سے محر وم تمام بڑ ے شہر وں کے میئر شر یک ہو نگے اور یہ دھر نے کئی دنو ں پر محیط ہو سکتے ہیں جبکہ ہم ان لو گو ں کا بھی تا ریخی گھر ائو کر یں گے جو اپنے محلو ں میں چھپے ہو ئے ہیں، انہو ںنے کہا کہ پاکستان کا مستقبل جمہو ریت میں ہے اور جمہو ریت کی مضبو طی اختیا رات کو نچلی سطح پر منتقل کر نے میں ہے ،انہو ںنے کہا کہ ہم نے حیدرآباد میں 27جنو ری کو جلسہ کر نے کا اعلا ن کیا تھا لیکن تیکنیکی وجو اہا ت کی بنا ء پر جلسے کا انعقاد نہیں کر سکے اور اب یہ جلسہ 17فروری کو منعقد کر یں گے جس کے بعد معلو م ہو جا ئے گا کہ جلسے اور جلسی میں کیا فر ق ہو تا ہے۔