واشنگٹن کی سڑکوں پر ہزاروں خواتین کا ٹرمپ کیخلاف احتجاج

muhammad ali محمد علی ہفتہ 21 جنوری 2017 21:12

واشنگٹن کی سڑکوں پر ہزاروں خواتین کا ٹرمپ کیخلاف احتجاج

واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21جنوری2017ء) واشنگٹن کی سڑکوں پر ہزاروں خواتین کا ٹرمپ کیخلاف احتجاج جاری ہے. تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز امریکا کے 45 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا تھا۔ تاہم امریکی عوام ٹرمپ کو صدر ماننے پر تیار نہیں ہے۔ گزشتہ روز تقریب حلف برداری کے دوران بھی واشنگٹن میں پرتشدد مظاہرے ہوئے۔ جبکہ ہفتے کے روز بھی واشنگٹن میں ٹرمپ کیخلاف ہزاروں خواتین سڑکوں پر آگئی ہیں۔

(جاری ہے)

خواتین نے واشنگٹن کے زیر زمین میٹرو اسٹیشن پر بھی اکھٹے ہو کر خوب احتجاج کیا ہے اور اسٹیشن کو آمد و رفت کیلئے معطل کر دیا ہے۔ دوسری جانب نیویارک اور امریکا کے دوسرے شہروں میں بھی خواتین کی جانب سے خوب احتجاج کیا جا رہا ہے۔ احتجاجی خواتین کی جانب سے ٹرمپ کی پالیسیوں پر تنقید کی جا رہی ہے۔ خاص کر خواتین کے حوالے سے ٹرمپ کے خیالات کی شدید مذمت کرتے ہوئے امریکی صدر سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنی پالیسیاں اور خیالات بدلیں۔