انٹر کالجیٹ بوائز بیڈ منٹن ٹورنامنٹ ایم سی بی ہال حیدر آباد میں24جنوری سے شروع ہوگا

ہفتہ 21 جنوری 2017 23:04

حیدرآباد - (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) تعلیمی بورڈ حیدر آباد کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ بوائز بیڈ منٹن ٹورنامنٹ ایم سی بی ہال حیدر آباد میں24جنوری سے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

لیڈی اسپورٹس آفیسر شاہدہ شیخ کے مطابق گورنمنٹ سٹی کالج حیدر آباد کے سینئر ڈائریکٹر فزیکل ایجو کیشن عبد الجبار انصاری کو ٹورنامنٹ کے لئے سپر وائز مقرر کیا گیا ہے۔ دریں اثناء گورنمنٹ بوائزڈگری کالج کوٹری کے سینئر ڈائریکٹر فزیکل ایجو کیشن پر ویز احمد شیخ کے اعلامیہ کے مطابق مذکورہ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے کالج کی بیڈ منٹن ٹیم کا اعلان کل 23جنوری کو پرنسپل پروفیسر غلام سرور سومرو کرینگے۔

متعلقہ عنوان :