سابق رکن اسمبلی عرفان گردیزی کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان‘پیپلزپارٹی کا10مارچ کا ملتان میں جلسے کا اعلان

ہفتہ 21 جنوری 2017 23:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) (ق) لیگ کے سینئر نائب صدر و سابق رکن اسمبلی سید عرفان گردیزی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود، نتاشہ دولتانہ اور شوکت بسرا نے ملاقات کی اس موقع پر (ق)لیگ پنجاب کے نائب صدر اوربہاولپور سے سابق رکن پنجاب اسمبلی عرفان گردیزی نے بلاول بھٹو کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ اس ملاقات میں حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں 10 مارچ کو ملتان میں جلسہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے