شہر میں چوری ،ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا ء سے محروم کردیا گیا

ہفتہ 21 جنوری 2017 23:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا ء سے محروم کردیا ۔ذرائع کے مطابق جنو ئو بی چھا ئو نی کے علا قہ میں عقیل کے گھر سے فیملی کو یرغمال بنا کر 3لاکھ 10ہزار کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

وحد ت کالونی میں با بر کی فیملی کو یر غما ل بناکر2 لاکھ40ہز ار کی نقد ی اور دیگر سا ما ن لو ٹ لئے گئے ۔لٹن روڈمیںریا ض سے 50ہز ار کی نقد ی ،منا واں کے علا قہ میںسعید سی75ہزار،چو ہنگ کے علا قہ میں بشیر سے 70ہزارکی نقد ی اور مو با ئل فو ن،اقبال ٹا ئو ن میںاشر ف سے 40ہزار،اورما ڈل ٹائون کے نو از سے 45ہزار کی نقدی اور قیمتی سامان چھین لیا گیا جبکہ شا دما ن میں وسیم کی گاڑی اورسمن آ با د میںفر خ،نو اب ٹائون میں عا صم،گر ین ٹائون میں قد یر،شا ہد رہ میں مشتا ق اورگجر پو رہ میںاشفا ق کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

متعلقہ عنوان :