ملتان میٹرو بس منصو بے کے افتتاح کی تیار یا ں عر وج پر ،وزیراعظم24جنوری کو افتتاح کریں گے

ہفتہ 21 جنوری 2017 23:19

ملتان ۔21جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) ملتان میٹرو بس منصو بے کے افتتاح کی تیار یا ں عر وج پر پہنچ گئیں،وزیراعظم24جنوری کو افتتاح کریں گے، تفصیل کے مطا بق میٹرو اسٹیشنز کی صفائیا ں شروع کر دی گئی ہیں اور پو رے رو ڈ کو دلہن کی طر ح سجا یا جا رہا ہے،گز شتہ روز سے مختلف وینڈرز رو ٹ کی تز ئین و آ را ئش میں مصرو ف ہیں ،اسٹیشن کومختلف زاویہ نگا ہ سے سجا یا جا رہا ہے تا کہ ملتا ن کے ساتھ سا تھ دیگر صو بو ں کی ثقا فت کو بھی اجا گر کیا جا سکے،پو رے میٹرو رو ٹ پر پینا فلیکس لگا دئیے گئے ہیں ،اس کے علا وہ شہر کے مصروف مقا ما ت پر بھی بڑ ی سکر ینیںلگا ئی جا ئیں گی تا کہ شہر ی افتتاحی تقر یب کے رنگ سے محظو ظ ہو سکیں ،چیف سیکر ٹر ی پنجاب تمام انتظا ما ت کا جا ئز ہ لینے کیلئے ملتا ن پہنچ رہے ہیں ،در یںاثنا ء پنجا ب ماس ٹرا نز ٹ اتھا رٹی نے میٹرو بس اسٹیشنز میں ٹکٹ وینڈ نگ مشینو ں کی تنصیب شروع کر دی گئی ہے ،پی ایم اے کو سختی سے ہد ایت کی گئی ہے کہ افتتا ح کے بعد ایک لمحے کیلئے بھی بسو ں کے آپریشن کا رکنا نہیں چا ہیے ،پر وگر ام کے مطا بق وزیر اعظم محمد نواز شر یف24 جنو ری کو خصوصی طیا ر ے کے ذ ر یعے ملتا ن پہنچیں گے اور پھر ہیلی کاپٹر کے ذ ر یعے بہا ء الدین زکر یا یو نیو رسٹی جائیں گے ، ا س سلسلے میں ہیلی پیڈ تیا ر کر لیا گیاہے،۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم بی زیڈ یو میٹرو بس اسٹیشنز سے میٹروبس کے ذ ر یعے میٹرو اسٹیشن چو نگی نمبر 9 آ ئیں گے اور سٹنگ ایر یا میں نصب افتتا حی تختی کی نقاب کشائی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :