پو لیس کی کارروائی،83جرائم پیشہ افرادگرفتار،منشیات اورناجائزاسلحہ بھی برآمد

ہفتہ 21 جنوری 2017 23:19

ملتان ۔21جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) پولیس نے مختلف علاقوںمیں چھاپے مارکر83جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس تھانہ جلیل آباد نے ملزم آصف سے 09 لیٹر شراب، ملزم رمضان سے 7 لیٹر شراب، پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم عدنان سے 10 لیٹر شراب، پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم شاہ محمد سے 6 لیٹر شراب، ملزم امجد علی سے 5 لیٹر شراب، ملزم رحمن نواز سے 5 لیٹر شراب، ملزم عثمان جاوید سے 1 بوتل شراب، ملزم مختیار سے 1 بوتل شراب، پولیس تھانہ گلگشت نے ملزم غلام حسین سے 235 گرام چرس، ملزم اشرف سے 130 گرام چرس، پولیس تھانہ حرم گیٹ نے ملزمان عبدالغفور اور محمد سعید سے 5/5 لیٹر شراب، پولیس تھانہ پاک گیٹ نے ملزم محمود الحسن سے 5 لیٹر شراب، پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ملزم خادم حسین سے 110 گرام چرس، پولیس تھانہ بدھلہ سنت نے ملزمان اللہ ڈتہ سے 235 گرام چرس، اور فیصل سے 10 لیٹر شراب، پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزمان نذر حسین سے 17لیٹر شراب،ملزم ریاض سے 15 لیٹر شراب، ملزم قاسم سے 15 لیٹر شراب، پولیس تھانہ صدر جلالپور نے ملزم ساجد سے 7 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم قربان علی سے پسٹل 30 بور پولیس تھانہ کپ نے ملزم نبیل سے پسٹل 9MM ،پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزم حیدر علی سے پسٹل ،ناصر سے پسٹل ، عمران سے رائفل ، پولیس تھانہ راجہ رام نے ملزم آصف سے پسٹل ، ملزم ریاض سے ریوالور برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزمان محمد اظہر، لیاقت علی، شہباز، محمد ندیم ، پولیس تھانہ حرم گیٹ نے ملزمان محمد شہزاد، سلیم، زوہیب، شیر علی، یاسر، اعجاز، پولیس تھانہ دولت گیٹ نے ملزمان احمد اور غلام عباس،پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزمان اقبال، جمال، عارف، وارث، غلام عباس کو جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے رقم برآمدکرلی اوران افرادکے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم عبدالحمید کو بھیک مانگنے پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ بوہڑ گیٹ نے ملزم زمان کو دربار کا گلہ توڑکر فرار ہوتے ہوئے گرفتار کر کے وٹک رقم برآمد کر لی اور مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم اظہر عباس کو اونچی آواز میں ڈیک چلانے پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم اسامہ، علی حیدر، تحسین اور مبشر کو تیز رفتاری میں موٹر سائیکل چلانے پر، پولیس تھانہ بی زیڈ نے ملزمان شہر یار ،حمزہ اور طارق کو خطرناک انداز میں، عمر فاروق ، علی نواز، احمد اور محمد عباس کو ون ویلنگ کرنے پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیاجبکہ ملتان پولیس نی24اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔

جن ملزمان کا تعلق کیٹگری "بی"سے ہے۔ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران128نان رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا ،اس کے علاوہ ایکسائزآفس ملتان میں425نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سی122موٹر سائیکلیںملتان پولیس کی کارروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔

متعلقہ عنوان :