پاک تھائی لینڈ آزاد انہ تجارتی معاہدہ پر مذاکرات ناکام

ونوں ملک ایک دوسرے کو ٹیرف میں رعا یات دینے پر تیار نہ ہو سکے،نئے سرے سے مذاکرات کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 21 جنوری 2017 23:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان آزاد انہ تجارتی معاہدہ پر مذاکرات ناکام ہوگئے ‘ دونوں ملک ایک دوسرے کو ٹیرف میں رعایتیں دینے پر تیار نہ ہو سکے‘ ایف ٹی اے پر مذاکرات نئے سرے سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے مذاکرات کا اگلا دور فروری میں ہوگا‘ مذاکرات کے دوران تھائی لینڈ آٹو سیکٹر پر بھی رعایتیں مانگ لیں ‘ اسلام آباد میں ایف ٹی اے پر پاکستان اور تھائی لینڈ کے حکام کے درمیان دو روزہ مذاکرات بغیر کسی نتیجہ کے اختتام پذیر ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق مذاکراتم یں پاکستان اور تھائی لینڈ معاہدہ کے مسودہ پر تو رضا مند ہوگئے لیکن تیرف پر عایت دینے کیمسئلہ پر اپنے اپنے موف پر ڈٹ گئے‘ پاکستان کی طرف سے 912 اشیاء پر رعایت کی درخواست دے دی گئی ‘ اس موقع پر دونوں اطراف سے اس بات پر زور دیا گیا کہ اگر ایف ٹی اے کو فائدہ مند بنانا ہے تو پھر دونوں ممالک کو لبرل اپروچ رکھنی ہوگی۔

(جاری ہے)

اور اس موقع پر نئے سرے سے مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے دوران دونوں اطراف سے ایف ٹی اے کو فائدہ مند بنانے کے لئے لچک دکھانے پر زور دی اگی ا۔ مذاکرات کے دوران ٹیرف کے ساتھ نان ٹیرف بیریئرز کا طریقہ طے کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ مذاکرات کے درمیان دونوں اطراف سے ایک دوسرے کو کھل کر رعایت دینے سے انکار کردیا ہے۔ (عاب دشاہ)

متعلقہ عنوان :