ہالینڈ میں 72 ملین ڈالر کی ڈکیتی، 12 برس بعد 7 مشتبہ افراد گرفتار

اتوار 22 جنوری 2017 10:30

ایمسٹرڈیم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں 12 برس قبل ڈکیتی کی ایک واردات میں ملوث ہونے کے شبے میں 7 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق فروری2005ء میں ڈاکوؤں نے شیپول ہوائی اڈے کے انتہائی سکیورٹی والے مقام سے 72 ملین ڈالر مالیت کے ہیرے اور جواہرات لوٹ لیے تھے۔ حکام نے کہا ہے کہ پانچ مردوں اور دو خواتین کو بیس اور اکیس جنوری کو مختلف چھاپوں کے دوران ایمسٹرڈیم اور ہسپانوی ساحلی شہر ویلنیسا سے حراست میں لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :