آستانہ مذاکرات ، روس ،ایران اور ترکی کی کوششوں کا نتیجہ ہیں ، روس

اتوار 22 جنوری 2017 10:40

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ قزاخستان کے دارالحکومت آستانہ میں شامی گروہوں کے درمیان مذاکرات ، روس، ایران اور ترکی کی کوششوں کا نتیجہ ہیں۔ روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے (آج) پیر کو آستانہ میں ایران ، روس اور ترکی کی نگرانی میں ہونے والے شامی گروہوں کے درمیان امن مذاکرات کا وقت نزدیک آنے پر کہا ہے کہ بحران شام کے سلسلے میں ان تینوں ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والی یکجہتی کے نتائج ، گرانقدر ہیں ۔

(جاری ہے)

روس کے نائب وزیر خارجہ نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ایران ، روس اور ترکی شام کے سلسلے میں آستانہ میں ہونے والے اتفاق رائے کو مضبوط و پائیدار بنا سکتے ہیں . ریابکوف نے ان مذاکرات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شام کے بارے میں آستانہ مذاکرات میں حصہ لینے والے ممالک ایجنڈے کی تیاری میں مصروف ہیں ۔ اس سے قبل روس کے ایک اورنائب وزیر خارجہ میخائیل بوگدانف نے بھی شام کے حالا ت پر تہران و ماسکو کے درمیان پیدا ہونے والی یکجہتی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام میں دہشت گردوں کے خلاف اچھا تعاون حاصل ہوا ہے اور دہشت گردی کی لعنت کے خلاف حقیقی جنگ جاری رہے گی

متعلقہ عنوان :